ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پتور: شیرڈی گھاٹ پرکار اور بس میں تصادم۔ 4ہلاک۔2شدید زخمی

پتور: شیرڈی گھاٹ پرکار اور بس میں تصادم۔ 4ہلاک۔2شدید زخمی

Sun, 10 Mar 2019 14:51:26    S.O. News Service

پتّور 10؍مارچ (ا یس اونیوز) آج علی الصبح منگلورو اور بنگلورو ہائی وے پر شیرڈی گھاٹ کے علاقے میں ایک کار اور کے ایس آر ٹی سی بس کے درمیان خطرناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دوافراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کے ایس آر ٹی سی بس دھرمستھلا سے بنگلورو کی طرف جارہی تھی تو سکلیشپور کے پاس ایک سوِفٹ ڈیزائر کار سے اس کا تصادم ہوگیا۔ اس خطرناک حادثے میں جو چار افراد ہوئے ہیں ان میں ایک چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ،جبکہ دو خواتین سنگین طور پر زخمی ہوگئی ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

گھاٹ کے علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد کو حادثے کا شکار لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں اسپتال میں منتقل کرنے کی راہ میں بڑی مشکلات پیش آئیں۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیااورکیس درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


Share: